ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحل میں داخل

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments

10
نیوزی لینڈ ٹیم پر یقینی شکست کے بادل منڈلانے لگے، کیویز ٹیم کی دوسری اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر257رنز کے ساتھ ویسٹ انڈین کے خلاف 18رنز کی برتری ،کیمارو ئچ کی 3 وکٹیں
ٹرینیڈاڈ (یو این پی) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحل میں داخل ہوگیا، نیوزی لینڈ ٹیم پر یقینی شکست کے بادل منڈلانے لگے، میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لیے اور اسکو ویسٹ انڈین کے خلاف 18رنز کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ اسکی 2 وکٹیں باقی تھیں۔ دوسری اننگز میں کیویز کی طرف سے کین ولیمسن 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمارو ئچ نے 3، جروم ٹیلر اور سلیمان بین نے 2، 2 جبکہ گابریل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز73 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹوم لاتھم 30 اورکین ولیمسن 38 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ٹوم لاتھم اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 6 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سلیمان بین کی گیند پر براتھ ویٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز بنا کر کیماروئچ کی گیند پر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیشام 7 رنز بنا کر سلیمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ روز ٹیلر 36 رنز بناکر گابریل کی گیند پر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رودر فورڈ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13رنز بنا کر جروم ٹیلر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ سودھی 14 رنز بنا کر کیماروئچ کی گیند پر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹم ساؤتھی آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کیماروئچ کی گیند پر ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لیے تھے اور اسکو ویسٹ انڈیز کے خلاف 18رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 2 وکٹیں ابھی باقی تھیں اور اس پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ واٹلنگ 38 اور کریگ 29 رنز پرکھیل رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیماروئچ نے 3جروم ٹیلر نے ورسلیمان بن نے 2، 2جبکہ گابریل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy