جعلی ڈگری کے انکشاف کے بعد پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان کو مستعفی ہوجانا چایئے خصوصی سروے رپورٹ

Published on July 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

tex
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)جعلی ڈگری کے انکشاف کے بعد پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان کو مستعفی ہوجانا چایئے،دو نمبری کی سیاست کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیاغلام سرور خان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے چمٹے رہنے کا جواز ختم ہوگیا،یونیورسٹی حکام کو نوٹس جاری کرنالٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے،غلام سرور خان جعلسازی کا اعتراف کر کے عوام سے اپنے کئے کی معافی مانگیں اور سیاست سے ہمیشہ کے لئے علیحدگی کا اعلان کر دیں،غلام سرور خان کی جعلی ڈگری کی منسوخی چوہدری نثار علی خان کے اصولی موقف کی بھرپور تائید ہے،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا فیصلہ ملک میں قانون کی سر بلندی کی علامت ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، راجہ سر فراز ، راجہ شیراز اصغر ،سید عمران حیدر نقوی ،ملک سلیم عرف ماما سلیم،راجہ عامر سعید ، حاجی عبدالرحمان ، راجہ عامر سعید ملک مصری خان ،طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ و دیگر نے غلام سرور خان کی بی اے کی ڈگری کی منسوخی کے فیصلہ کے بعد مقامی سیاسی منظر نامے میں تبدیلی اور جاری چے مے گوئیوں کے حوالے سے خصوصی سروے کے دوران کیا ، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ چوہدری نثار علی خان جو جعلی ڈگری کے بابت واویلا کر کے عوام کو انک اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کرتے تھے وہ حقائق پر مبنی تھی آج اسلامیہ یونیورسٹی کے فیصلے کے بعد غلام سرور خان کا سیاسی اخلاقی جواز ختم ہوگیا ، جس چیز کو وہ اتنا عرصہ سے ڈیفنڈ کرتے رہے اوراپنی توانائیاں لوگوں کو بیوقوف بنانے میں صرف کیں، انکا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر اسمبلی میں پہنچنے والوں کا احتساب شروع ہوگیا ہے ، عوام کو ان بہروپیوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جنہوں نے ذاتی مفادات کے لئے ہر بار پارٹیاں بدلیں اور عوام کو بیوقوف بنا کر کبھی بی بی شہید اور کبھی مشرف کو پروموٹ کرتے رہے ،اسمبلی فورم پر موصوف کی تقریر بھی کسی سے چپھی نہیں جس میں موصوف نے مشرف کو باوردی صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا ،اور جمہوریت کی بجائے ڈکٹیر کا ساتھ دیکر اپنا سیاسی قد کھٹایا تھا، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بند پٹاریاں کھنا شروع ہوگئی ہیں ، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اندرونی حقیقت بھی آشکار ہوچکی ہے ،غلام سرور خان مشرف دور سے لیکر اب تک جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیتے رہے ،اور ملکی قانون کا مذاق اڑایا ، انکا کڑا احتساب ہونا چاہئے تاکہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes