افغان لڑکیوں کے شناختی کارڈز کی منسوخی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

لاہور(یوا ین پی )افغان لڑکیوں کے شناختی کارڈز کی منسوخی کیلئے بجھوائے گئے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شائستہ سمیت دیگر افغان خواتین نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار خواتین کئی برسوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور لاہور میں ان کی رہائش ہے. درخواست میں بتایا کہ نادرا نے غیر ملکی ہونے کی بنیاد پر درخواست گزار خواتین کو شناختی کارڈز کی منسوخی کیلئے نوٹسز بجھوائے گئے ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی کہ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی منسوخی عمل کو روکا جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ نادرا کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes