وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on February 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

11
کوئٹہ(یوا ین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے لاہور میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔یو ا ین پی کے مطابق جمعرات کو جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے اعلان کے بعد دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy