حیدرآباد: سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی) سول ہسپتال حیدرآباد میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثاء نے سول ہسپتال میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔سول ہسپتال حیدرآباد میں بچے کی پیدائش کے دوران ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے سبب 5 بچوں کی ماں دم توڑ گئی، جس کے خلاف ورثاء نے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کے عزیزوں اور رشتے داروں نے الزام لگایا ہے کہ 3 روز قبل بچے کی پیدائش میں پیچدگیوں کے باعث کوٹری سے 35 سالہ خاتون شہزادی چانڈیو کو سول ہسپتال لائے جہاں گائینی وارڈ میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد خاتون کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرز نے دوبارہ آپریشن کیا اور مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی۔ تاہم  ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا شکار شہزادی چانڈیو کی موت واقع ہوگئی۔ ورثاء کا مطالبہ ہے کہ جب تک ڈاکٹرز کی گرفتاری نہیں ہوگی دھرنا ختم نہیں کریں گے۔دوسری طرف سول ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شوکت لاکھو کا کہنا ہے کہ مریضہ کا پرسوں آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد خاتون کی طبعیت ٹھیک نہیں ہوئی۔ ڈاکٹرز نے مریضہ کا دوبارہ آپریشن کیا اور ہر ممکن سہولیات دیں۔ تاہم گزشتہ صبح دل کا دورہ پڑنے پر خاتون انتقال کر گئی۔ ہم انکوائری اور پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے تیار ہیں۔احتجاج کے سبب سول ہسپتال میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes