صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on February 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

12
اسلام آباد(یوا ین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہید ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہیں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题