خاوند کا مسلح ساتھیوں سمیت26سالہ بیوی پر میکے سے پیسے نہ منگوانے پر تشدد ، شدید زخمی

Published on February 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

5
سیالکوٹ (یو این پی۔۔ عبدالکریم سیال)خاوند کا مسلح ساتھیوں سمیت26سالہ بیوی پر میکے سے پیسے نہ منگوانے پر تشدد ، شدید زخمی حالت میں تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر شہید روڈ پر پھینک کر فرار ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے موضع پیروچک کے رہائشی ظفر اقبال نے تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میری بیٹی سائرہ کی 4سال قبل مظفر پور کے رہائشی صفدر عرف چاند سے شادی ہوئی تھی ۔ ملزم صفدر میری بیٹی سے اکثر جھگڑا کرتا اوراس کو تشدد کا نشانہ بناتا اور گھر والوں سے لاکھوں روپے منگوانے کا مطالبہ کرتا اور بیوی پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیتاتھا جس کا متعدد بار پنچائت نے راضی نامہ کروا یا ۔ گزشتہ روز ملزم محمد صفدر نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کھانا کھلانے کے بہانے شہر مدثر شہید روڈ پر بلایا اور رات بھر بھوکے پیاسے ایک کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتا رہا کہ گھر سے ایک لاکھ روپے منگواؤ ورنہ میں تم اور تمہاری3سالہ بیٹی کو قتل کر دوں گا ۔ ہمراہی مسلح ملزمان بھی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر قتل کی دھمکیاں اور زدوکوب کرتے رہے ۔ میری بیٹی کے رقم دینے سے انکار پر ملزم صفدر نے آہنی راڈ سے وار کر کے میری بیٹی کو شدید زخمی کر دیا اور نامعلوم نمبری کیری ڈبہ پر ڈال کر زخمی حالت میں تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر شہید روڈ بلانوالہ چوک کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔نامعلوم شہری کے 15پر کام کرنے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے مضروب سائرہ بی بی کو زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تھانہ کینٹ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ۔ مقامی شہری ظفر اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم با اثر ہے اور میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ۔ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes