ٹھٹھہ ضلع کے ہیڈ کواٹر مکلی میں بجلی اور پانی کا شدید بحران، عوام کا حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Published on February 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ؛ حمید چنڈ)ٹھٹھہ ضلع کے ہیڈ کواٹر مکلی میں بجلی اور پانی کا شدید بحران مکلی سوسائٹی کے عوام حیسکو کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ تفصیلا ت کے مطابق ضلع ٹھٹھ کے ہیڈ کواٹر مکلی میں گذشتہ چند روز سے بجلی اور پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے گرمیاں آتے ہی حیسکو نے 14سے16گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی اور اسکے علاہ بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف مکلی سوسائٹی کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حیسکو کے خلاف مکلی پر یس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر رضوان شاہ ،حمید گاہوں ،محمد علی عابدانی،جاوید میمن نظام کڈائی نے یوا ین پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے تعیلمی اور تجارتی سر گرمیاں معطل ہو گئی ہیں لوگ پینے کے پانی کی بوند بوبد کو ترس رہے ہیں اکثر گیس بھی بند کر دی جاتی ہے مگر کو ئی نمائندہ عوام کے مسائل پر توجہہ نہیں دے رہا انہواں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگر حیسکو ٹھٹھہ کے افسران کو 3دنوں میں نہیں ٹیایا گیا تو پورے ضلع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes