ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام30واں سالانہ مقابلہ تن سازی

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

نارووال(یو این پی)30واں سالانہ مقابلہ تن سازی ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔مقابلہ تن سازی مسٹر نارووال محمد آفاق شکرگڑھ نے جیت لیا جبکہ مسٹر جونیئر نارووال قیصر علی نے جیت لیا۔مسٹر نارووال کو دو لاکھ کیش انعام اور قیصر علی کو ایک لاکھ نقدی انعام دیا گیا۔سابق وفاق وزیر احسن اقبال اور ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ و دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نارووال کے عہدیداران عبدالوحید بٹ۔امانت بٹ فخر سلیم کے علاوہ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔واضع رھے کہ محمد آفاق کا تعلق پاور جم شکرگڑھ سے اور قیصر علی کا تعلق عاصم فٹنس جم نارووال سے ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题