ڈائیو کمپنی بھی’’ سی پیک‘‘ کی سرمایہ کاری میں شامل

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

12
ڈائیوو ایکسپریس کمپنی اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے
اسلام آباد (یوا ین پی) سی پیک میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی واحد غیرملکی کمپنی ڈائیوو ایکسپریس کمپنی کی 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) اور تیزی سے بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی واحد غیرملکی کمپنی ڈائیوو ایکسپریس کمپنی اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ کمپنی کے حکام نے یوا ین پی سے کہا ہے کہ کپمنی کے پاس اس وقت 350 سے زائد لگڑری بسیں موجود ہیں، جو سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 58ٹرمینلز کے ذریعہ ملک کے 60مختلف شہروں میں سفری سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی سی ایس اور لیپرڈ کے بعد سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی ڈائیوو ملک کی تیسری بڑی کمپنی بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اور متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ کے باعث کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ حصص کی فروخت سے 4ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ملک میں بین الاقوامی معیارکے مطابق سفری سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题