چور سالگرہ پر جانے والے خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

Published on February 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

9
سیالکوٹ (یو این پی )چور سالگرہ پر جانے والے خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے ،یوا ین پی کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ عسکری کالونی 2کا رہائشی محمد سعود اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کسی عزیز کے ہاں سالگرہ پر گیا ہوا تھا واپسی پر دیکھا تو گھر کے تالے نامعلوم چور توڑ کر 15تولے طلائی زیورات اور 10ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 6افراد زخمی
سیالکوٹ (یو این پی )ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 6افراد زخمی ،طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے پہلے حادثہ کے دوران ماجرہ روڈ پر دو رکشوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث خواتین نسیم بی بی سکنہ کولوکے ،اختر پروین ،محمد شوکت ساکنان اڈہ بیگووالہ محمد الیاس سکنہ ماجرہ شدید زخمی جبکہ دوسرے حادثہ کے دوران ڈسکہ روڈ پر ملکھانوالہ نہر پل کے قریب رکشہ الٹنے کے باعث محلہ رسولپورہ کے رہائشی حماد ولد مقبول اورفضیل ولد طارق بھی شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امدا دکے لیے سول ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا ہے ۔

گھریلو ناچاکی پر دلبرداشتہ ہو کر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
سیالکوٹ (یو این پی )گھریلو ناچاکی پر دلبرداشتہ ہو کر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ ڈوگرانوالہ کے رہائشی لیاقت علی کی 18سالہ بیٹی ماریہ بی بی نے گھریلوناچاکی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes