نامور اردو شاعر، فلا سفر ، سوانح نگار اور سکالر جون ایلیا کی 12ویں برسی منائی گئی

Published on November 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 803)      No Comments

222
اسلام آباد (یو این پی)نامور اردو شاعر، فلا سفر ، سوانح نگار اور سکالر جون ایلیا کی 12ویں برسی گزشتہ روز(ہفتہ کو) منائی گئی۔ جون ایلیا نے 14دسمبر 1931ء کو امروہ اتر پردیش بھارت کے ایک پڑھے لکھے گھرانے میں آنکھ کھولی ۔ ان کے باپ علامہ شفیق حسن ایلیا آرٹ اور لٹریچر میں گہری دلچسپی رکھتے تھے جبکہ وہ شاعر اور ماہر نجوم بھی تھے۔ گھر کے پڑھے لکھے ماحول سے متاثر ہو کر انہوں نے صرف آٹھ سال کی عمر میں پہلا کتابچہ تحریر کیا۔ وہ ایک لمبے عرصے تک کراچی کے پڑھے لکھے حلقوں میں عزت سے دیکھے جاتے رہے ۔ ان کی شاعری ان کے وسیع مطالعہ کی عکاسی ہے ۔ جون ایلیا اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے اور انہوں نے 1957ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں رہائش اختیار کی۔ وہ اپنی تحریر کے منفرد سٹائل کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں ان کی لکھی ہوئی کتابیں ادبی حلقوں میں پسند کی جاتی ہیں۔ جون ایلیا کا انتقال 8نومبر 2002ء کو کراچی میں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes