پاناما کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے :بلاول بھٹو

Published on February 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

888
ٹنڈو محمد خان  (یو این پی)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں شریفوں کے خلاف کیا فیصلہ آئے گا ، پاناما کیس کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈو محمد خان میں پل کا افتتاح کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دیکھتے ہیں شریفوں کے خلاف کیا فیصلہ آئے گا اس کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ صحافی نے سیہون شریف دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سوال کیا جس پر بلاول بھٹو نے گول مول جواب دیا ۔ عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت سے صرف ایک ملاقات ہوئی ۔ پل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت ترقیاتی کام کرکے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy