سجاول ضلع میں پولیو وائرس پر کنٹرول نہ ہو سکا پانچ ماہ کے دوران پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

Published on March 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 748)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سجاول ضلع میں پولیو وائرس پر کنٹرول نہ ہو سکا پانچ ماہ کے دوران پولیو کا چوتھا کیس ظاہر سجاول ضلع کے تعصیل جاتی کے یونین کونسل گل محمد بارن کے گاؤں محمدابراھیم منڈرو کے رہائشی چار سالہ بچہ واحد بخش ولد محمد منڈرو میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی. سجاول پانچ ماہ کے دوراں سجاول ضلع کے ساحلی تحصیل جاتی کے یونین کونسل کوٹھی میں چوتھے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس سے پہلے یونین کونسل کوٹھی کا گاؤں محمد علی ماڑواری میں دوسالہ سفینہ اور گاؤں عظیم خان پٹھان میں ڈیڑھ سالہ عزیز پٹھان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتقال پر ملال
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)جمیتہ العاء پاکستان(نورانی) ضلع ٹھٹہ کے نائب صدر حافظ غلام رسول مالیھو، علماء اھلیسنت مولانا فضل اللہ، حاجی وسیم اختر میمن، حاجی امام بخش لاسی اور دیگر اھلیسنت والجماعتہ کے رہنماوں نے عالم دین اسکالر مفتی اعظم ٹھٹہ مفتی عبدالباری صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظھار کرتے ہوا کہا کہ مفتی صاحب دینی علم و ادب کی بڑی شخصیت تھی. انیوں نے اپنی ساری زندگی دین کے لئے وقف کی تھی. سندھ ایک عظیم عالم اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے. ان کی کمی برسوں یاد ہے گی.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog