شیخ رشید بھی جوتا کلب میں شامل

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

2
لاہور(یوا ین پی) شیخ رشید پی ایس ایل فائنل دیکھنے راولپنڈی سے لاہورپہنچے تو پہلے پھول اور پھر کسی نے چپل پھینک دی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پی ایس ایل فائنل دیکھنے راولپنڈی سے لاہورپہنچ گئے، پہلے لاہور اسٹیشن پر وزیرریلوے کی جانب سےحکام نے شیخ رشید کو گلدستہ پیش کیا۔بعد ازاں نامعلوم شخص کی جانب سے شیخ رشید پر چپل پھینک دی گئی،اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گامجھے نہیں معلوم جوتا کس نے پھینکا ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق نےگلدستہ بھیج کرعقل کامظاہرہ کیا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قوم نے بلایاہے ،یہ ریاست کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کیخلاف اعلان جنگ کرتےہیں،اختلافات اپنی جگہ پرہیں، جان ہتھیلی پر رکھ کرلاہورآئےہیں۔شیخ رشیداحمد نے بتایا کہ آصف زرداری نے کہا لاہور کیوں جارہے ہو؟ میں نے کہا عام آدمی کیلئے لاہورجارہاہوں،لاہورمیں میچ کرانادرست فیصلہ ہے، میں انجوائے کررہا ہوں،میچ کی خوشی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نہیں کہہ سکتے گند ڈالنے آرہا ہوں،شیخ رشید میں نے پاناما لیکس میں گند ڈالاہواہے،راناثناءاللہ کو فورتھ شیڈول میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بدبودار کپڑے والوں کے ساتھ بیٹھناپسند کروں گا،عمران خان اسٹارہیں،ان کی بات میں بھی وزن ہے،لاہورمیں چھوٹےبچےبھی کھیلیں تومیدان بھردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog