برطانیہ میں نوازشریف نے اتنی پراپرٹی بنا رکھی ہے کہ عام آدمی کیلئے اس کا تصور بھی محال ہے برطانوی اخبار کا دعویٰ

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

لندن (یواین پی) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف خاندان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جن کا کیس چل رہا ہے وہ تو کچھ بھی نہیں ہیں بلکہ انہوں نے برطانیہ میں اتنی پراپرٹی بنا رکھی ہے کہ عام آدمی کیلئے اس کا تصور بھی محال ہے۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے علاوہ پراپرٹی کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ یہ ساری جائیدادیں تہہ در تہہ قائم کمپنیز ، ٹرسٹ اور بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے خریدی گئی ہیں اور ایک ایسے جال کی طرح ہیں کہ کوئی بھی ان میں الجھ کر رہ جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق شریف خاندان کی لندن میں پراپرٹی کی ویلیو 500 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شریف خاندان نے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فیئر میں 1993 میں 4 فلیٹس خریدے تھے جنہیں ملا کر لگژری مینشن بنایا گیا ہے، اس کی قیمت اس وقت 7 ملین پاﺅنڈ (ایک ارب روپے سے زائد) ہے۔ان پراپرٹیز کی خریداری کے سلسلے میں نواز شریف خاندان کے خلاف نیب عدالت میں کیس چل رہا ہے اور اگر منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 14 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، نواز شریف خاندان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دو نمبری کے پیسے سے ایون فیلڈ فلیٹس کے اوپر بھی برطانیہ میں21 جائیدادیں خرید رکھی ہیں، جن میں سے زیادہ تر وسطی لندن کے علاقوں مے فیئر، چیلسی اور بلغراویہ میں موجود ہیں۔نواز شریف خاندان کی لندن میں جائیدادوں کی مجموعی مالیت 32 ملین پاﺅنڈ (5 ارب روپے سے زائد) ہےنواز شریف خاندان نے لندن میں خریدی گئی جائیدادوں کے ذریعے بہت سا پیسہ بھی کمایا ہے ، مثال کے طور پر انتہائی مہنگی جگہ ون ہائیڈ پارک میں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے ایک پراپرٹی 43 ملین پاﺅنڈز (تقریباً 7 ارب روپے) میں فروخت کی ہے۔شریف خاندان کے لندن میں موجود رئیل اسٹیٹ کو ڈھونڈنا بھی آسان کام نہیں ہے کیونکہ تمام جائیدادیں کئی کئی کمپنیوں ، ٹرسٹ اور بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے خریدی گئی ہیں۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران برطانیہ ، سوئٹزر لینڈ ، مشرق وسطیٰ اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں پیسہ انویسٹ کیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کم از کم 4 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی جائیدادوں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدی گئی ہیں لیکن جب بات شریف فیملی کی آتی ہے تو برطانوی حکام اس بارے میں انتہائی سست رویہ اختیار کرلیتے ہیں۔اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف خاندان نے لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے علاوہ 8 لاکھ پاﺅنڈ کی پراپرٹی سینٹ جارج وارف لندن میں خرید رکھی ہے۔اس کے علاوہ لندن کے کیڈوگن سکوائر میں 2 اعشاریہ 4 ملین پاﺅنڈ (تقریباً 39 کروڑ روپے ) کی جائیداد بھی شریف خاندان کی ملکیت ہے۔شریف خاندان کے لندن کے علاوقے ڈیوک سٹریٹ میں واقع مینشن کی قیمت 2 اعشاریہ ایک ملین پاﺅنڈ (تقریباً 34 کروڑروپے) ہے۔لندن میں ایٹن پلیس میں واقع شریف خاندان کی پراپرٹی کی مالیت 7 ملین پاﺅنڈ (تقریباً ایک ارب روپے سے زائد) ہے۔نواز شریف خاندان نے ایٹن پلیس کے علاوہ ایٹن سکوائر میں بھی ایک پراپرٹی خرید رکھی ہے جس کی مالیت 3 ملین پاﺅنڈ (تقریباً 49 کروڑ روپے) ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes