ملک کیلئے لڑنے والوں میں پاکستانی سب سے آگے

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

1
اسلام آباد ( یو این پی ) گیلپ سروے کے مطابق ملک کیلئے لڑنے والوں میں پاکستانی نمبر ون قرار پائے ہیں ۔   دی سپیکٹیٹر انڈیکس    کے گیلپ سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانی ملک کیلئے لڑنے کیلئے تیار ہیں ، اس انڈیکس میں دوسرے نمبر پر بھارتی ہیں جن کی شرح 75 فیصد ہے ، تیسرے نمبر پر ترکی کے عوام ہیں جن کی شرح 73 فیصد ہے ، چوتھے نمبر پر چین ہے جس کی شرح 71 فیصد ہے ، پانچویں نمبر پر روس کے عوام ہیں جن کی شرح 59 فیصد ہے ، چھٹے نمبر پر امریکی ہیں جن کی شرح 44فیصد ہے ، ساتویں نمبر پر برطانوی عوام ہیں جن کی شرح 27فیصد ہے ، جرمنی کے عوام کی شرح 18فیصد ہے جبکہ اس سروے میں سب سے کم شرح جاپانی عوام کی ہے جو صرف 11فیصدہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题