نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیاکیا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا سکیں گے فرحت پروین

Published on June 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 886)      No Comments

Farhat
کراچی (یواین پی)ہمارے ملک کے نوجوان ہر قسم کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں.ان میں کچھ نوجوان ایسے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا سکے اور خود کو منوا سکے مگر بہت سے نوجوان ایسے ہیں جو بے پناہ صلاحیتیں رکھنے کے باوجود وہ پلیٹ فارم حاصل نہیں کر سکے کہ جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا سکیں.اس لیے میں نے سوچا کہ ان نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کروں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا سکیں اور میں نے ہمارا ٹیلینٹ۲۰۱۵ کا انعقاد کیاجس میں الیکٹرانک میڈیا، میڈیا سیلیبریٹیز، اساتذہ اور مختلف ثقافتی اداروں کی شخصیات سمیت مقامی اخبارات کے صحافیوں کی شرکت متوقع ہے.مقامی کمپنی کے بینر تلے ہمارا ٹیلینٹ۲۰۱۵ کی آرگنائزر محترمہ فرحت پروین نے یواین پی کو دیگر تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے نوجوان جو مختلف صلاحیتوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ان کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لاأں اور اس لیئ انہوں نے مستقبل کے قوال، میجیشنز، سیلیگرافر، ریپرز، سنگرز، ڈانسرز، ایکٹرز پر مشتمل یہ پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں کراچی کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے.انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اس کاوش کو دیکھتے ہوے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مثبت سوچ رکھنے والے افراد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نا صرف سراہیں گے بلکہ عوام النّاس تک پہچانے میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes