پشاوریونیورسٹی کے طلباء وطالبات کاحمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلی سیمی ہسپتال کامطالعاتی دورہ

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 671)      No Comments

4
پشاور(یوا ین پی)حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلی سیمی ہسپتال اینڈ بلڈ سروسزفلاحی ادارہ کے بانی چیئرمین اعجاز خان ،ڈاکٹرطارق خان اورڈاکٹر ثناء اللہ نے پشاوریونیورسٹی کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء وطالبات کوادارے کامطالعاتی دورہ کرنے کے موقع پرتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا اورفاٹا میں تھیلی سیمیاکے علاہ ہیموفیلیااوردوسرے امراض خون میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورمذکورہ امراض میں مبتلامعصوم مریض بچوں کی زندگی کادارومدار،حمزہ فاؤندیشن جیسے فلاحی اداروں پرہیں یہی وجہ ہے کہ حمزہ فاؤنڈیشن پشاورمیں اس وقت صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1139مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اورحمزہ فاؤنڈیشن روزانہ کی بنیاد پر40سے 50مریض بچوں کوصحت مندخون واجزائے خون جسم میں فولاد کی مقدارکونارمل رکھنے والے ادویات فراہم کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy