یوم عاشور کے موقع پر”آج“ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

Published on August 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)یوم عاشور کے موقع پر 10محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے نیز سٹاک ایکسچینجز، شیڈولڈ بینکس اور عدالتوں میں بھی تعطیل کااعلان کیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ترجمان نے بتایاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے یوم عاشور کے موقع پرآج بند رہیں گے نیز وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان اور سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ کے ذرائع نے بھی بتایاکہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق تمام چیمبرز آ ف کامرس اور سٹاک ایکسچینجزبھی آج (منگل)کوبند رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题