ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

4
کرک (یوا ین پی) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ضلع بھر میں اربوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف محکموں سے کارگزاری طلب، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہاسٹل، سمیت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26کروڑ ،بانڈہ داؤد شاہ ہسپتال کے لیے 2 کروڑ 46 لاکھ روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈزسے منظوری دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چیئر مین گل صاحب خان کی صدارت میں ڈیڈ ک آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر جیل خانہ جات ایم پی اے ملک قاسم خان، ایکسین سی اینڈ ڈبلیوآصف علی عمران، ایکسین پبلک ہیلتھ عامل خان وزیر، ضلعی آفیسر سائل کنزرویشن حاجی یٰسین وزیر، ضلعی آفیسر واٹر منجمنٹ نصیب الرحمن خٹک، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر محکمہ ایری گیشن ، محکمہ جنگلات ، محکمہ زراعت، ایم ایس ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر فخر عالم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات محمد طفیل خٹک سمیت اعلی آفسران ضلعی ناظر حاجی محمد امتیاز خٹک، محکمہ تعلیم آفسران ، ضلعی افیسر خزانہ حالد محمود مروت، فنانس آفیسر عطاء الرحمن خٹک، سمیت اعلی آفسران نے شر کت کی۔ اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو آصف علی عمران نے جاری اور زیر تجویز ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ چیئر مین ڈیڈک گل صاحب خان نے شیر دار چوک سے جیل چوک روڈ ، سیشن کورٹ سے رحمت آباد روڈ، نری پنوس روڈ کندو خیل روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر سڑکوں کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنائیں جائے۔اس موقع پر 14 کروڑ روپئے کی خطیر لاگت سے اوجی ڈی سی ایل کے تعاؤن سے نوشپہ بانڈہ، الوڑگی بانڈہ، سپینہ بانڈہ، بوثہ بانڈہ، میر کلام بانڈہ، حضر بانڈہ، پیر میلہ ورداک ، سطان شاہ نیکا سمیت مختلف علاقوں کے لیے یونین کونسل جندری آبنوشی منصوبوں کی منظوری جبکہ زبی ڈیم سمیت 210 منصوبوں پر سلور سسٹم کی تنصیب کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر گل صاحب خان نے کہاکہ ضلعی آفسران ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ ضلعی میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے جلدمکمل ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme