خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کی تنخواہیں بند کی جائیں گی۔ اے ڈی سی ون ٹھٹھہ

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے محکمہ صحت کے تمام میل و فیمیل ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اور عملہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں جاری لازمی انسداد کرونا ویکسین مہم کو مزید تیز کریں تاکہ مقررہ ہدف حاصل کرکے عوام کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران لوگوں میں ویکسین کے فوائد کے متعقل شعور بیدار کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو آگاہی فراہم ہو سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں ضلع میں جاری لازمی انسداد کرونا ویکسین مہم کا جائوہ لینے کے متعلق محکمہ صحت کے افسران، میل و فیمیل ڈاکٹرز، عملے اور اسٹاف نرسز سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ریجنل پروگرام مینیجر مرف آدم ملک، محکمہ صحت کے کرونا مہم کی ٹیموں میں شامل میل و فیمیل ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے تمام متعلقہ ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کو ہدایت کی کہ وہ سچائی، نیک نیتی اور ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں تاکہ بہتر بتائج حاصل کرکے مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کی تنخواہیں بھی بند کی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کی جانب سے اپنی اپنی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں کوئی بھی مسئلہ درپیش آئے تو فوری طور پر ڈی ایچ او یا انہیں خود اطلاع دیں تاکہ بروقت حل کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes