شعیب اختر نے پہلی بار اپنے بیٹے کی تصویر جاری کر دی

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments


راولپنڈی:(یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتہ کے روز ایک ایسے راز سے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں رونق ہے۔ شعیب اختر نے آج اپنا وعدہ پورا کر دیا اور اس خوبصورت راز سے پردہ اٹھا دیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے بیٹے محمد میکائل علی کی تصویر جاری کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا اور میری خوشیوں کی وجہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme