رینجرز نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان رینجرز نے اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس اور فرنٹیر کور کو آئی ایٹ مرکز میں تعینات کر دیا گیا، رینجرز نے آئی جے پی روڈ ، ایکسپریس وے ، مری روڈ اور فیصل ایونیو کا محاصرہ کرلیا ہے اور یہاں حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کی جگہ پر رینجرز کو تعینات کردیا ہے ،پولیس اور ایف سی کو دھرنے کی جگہ سے ہٹا دیا گیاانہیں آئی ایٹ مرکز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔مظاہرین کی بڑی تعداد بھی دھرنے کے مقام پر جمع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ کنٹینر سے رہنماﺅں کی تقریروں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ رینجرز کے آنے کے بعد سے اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،اس موقع پر بکتر بند گاڑیاں،واٹر کینن اور ایمبولینس بھی دھرنے کے مقام پر پہنچا دی گئیں ہیں۔ آئی ایٹ اور فیض آباد کے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes