کوئٹہ کے منان چوک پر دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

7
کوئٹہ(یو این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے منان چوک پر دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ نوٹس کانوٹس لیکرایس ایچ اور پولیس اہلکار کو معطل کردیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز منان چوک پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور خنجر لگنے سے 3 افراد محمد زمان ، داؤد اور محمد آصف زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جھگڑے کے دوران پولیس موقع پر موجود تھی لیکن کارروائی سے کرنے سے گریزاں رہی ، ڈی آئی جی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے منان چوک پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 2پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy