ریڈار سے غائب ہونے والا ایران کا مسافر طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ، کچھ لوگ زندہ ہوسکتے ہیں: عینی شاہدین

Published on February 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

تہران (یواین پی) ریڈار سے اچانک غائب ہونے والا ایران کا مسافر بردار طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں 66 مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے کھیتوں میں گرنے کی وجہ سے ممکن ہے کہ کچھ لوگ زندہ بچ گئے ہوں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے یسوج شہر جانے والا ایرانی مسافر بردار طیارہ اصفہان کے قریب اچانک ریڈار سے لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آگئیں اور طیارے کی لوکیشن ٹریس کرنے کا کام شروع کردیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والا طیارہ اصفہان کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں مسافروں اور عملے سمیت 66 افراد سوار ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تمام افراد جان کی بازی ہار گئے ہوں گے۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ اصفہان کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ نے طیارے کو کھیتوں میں کریش لینڈ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ مسافروں میں سے کچھ لوگ زندہ بچ گئے ہوں۔
حکام کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ اے ٹی آر 75-500 ہے جو آسمان ایئر لائنز کی ملکیت تھا۔ یہ طیارہ مسافروں کواصفہان سمیت ایران کے جنوبی علاقوں کی طرف لے جاتا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme