کامن ویلتھ گیمز، پاکستان گولڈ میڈل سے ایک قدم دوری پر

Published on August 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

88باکسر محمد وسیم نے 52 کلو گرام فلائٹ ویٹ کیٹگری کے فائنل میں جگہ بنا لی، گولڈ میڈل مقابلے میں (آج) آسٹریلوی باکسر سے پنجہ آزما ہوں گے
گلاسکو۔ ۔۔۔ 2014 کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان پہلے گولڈ میڈل سے ایک قدم دوری پر، باکسر محمد وسیم نے 52 کلو گرام فلائٹ ویٹ کیٹگری کے فائنل میں جگہ بنا لی جس کے بعد پاکستان کا مزید ایک اور چاندی کا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔ گولڈ میڈل مقابلے میں محمد وسیم کا مقابلہ (آج) ہفتہ کو آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 26 سالہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 52 کلو گرام ویٹ کیٹگری کے سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر عبدل عمر کو شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا ترانہ بجے اس لئے وہ گولڈ میڈل کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائٹ سے قبل سابق ورلڈ چیمپئن عامر خان نے ملاقات کرکے میری بھرپور رہنمائی کی جس کی بدولت جیت کا حوصلہ پیدا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سونے کا تمغہ جیت کر قوم کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ محمد وسیم (آج) فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلوی باکسر اینڈریو مولونی سے نبرد آزما ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy