دو فٹ کے دُلہا کو خوبصورت دُلہن مل گئی

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 731)      No Comments


لاہور:(یو این پی) ناروے میں مقیم 2 فٹ قد کے برہان فریدعرف بوبو نے پاکپتن کی فوزیہ کواپنا جیون ساتھی بنالیا۔ پولیو کے مرض کے سامنے ہمت نہ ہارنے والے 2 فٹ کے برہان فرید عرف بوبو آٹو میٹک وہیل چیئر گاڑی کے سہارے گھومتے پھرتے ہیں انہوں نے اپنے لیے پاکپتن کی دوشیزہ فوزیہ کو چنا جس کے بعد دونوں کی نکاح کی تقریب لاہورمیں ہوئی، نکاح کی تقریب میں بوبو خوش نظر آئے جب کہ نارمل قد کی دُلہنیا بھی اپنی شادی پر بہت خوش دکھائی دیں وہ پاکپتن سے ہزاروں کلو میٹر دور اوسلو جائیں گی جب کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کو یادگار قرار دیا ہے۔ اس موقعے پر بوبو کے والدین اور بہن کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانا نہ تھا جب کہ بوبو کا کہنا ہے کہ جذبے جوان اور لگن سچی ہوتو سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy