شادی سیزن شروع ہوتے ہی عروسی ملبوسات تیار کرنے والے کاریگروں کے کام کار ش بڑھ گیا

Published on December 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)شادی سیزن شروع ہوتے ہی عروسی ملبوسات تیار کرنے والے کاریگروں کے کام کار ش بڑھ گیا ہے، کاریگروں نے کام میں پہلے جیسی آمدنی نہ ہونے کا شکوہ کیاہے۔ دوسری جانب سرمایہ داروں اور بدلتے دور کے تقاضوں نے پہلے ہی کاریگر کی اہمیت کم کر رکھی ہے۔کارچوبوں پر زردوزی کا کام کرتے کاریگر اپنی زندگی کے کئی سال کامدانی بناتے گزار چکے ہیں۔عروسی ملبوسات کے پیچھے کئی کاریگروں کی کئی کئی روز کی محنت ہوتی ہے، سب سے پہلے پیپر ٹریسنگ، سوزن اور چھپائی کی جاتی ہے جس کے بعد کڑھائی اور زردوزی،کاریگر نفاست سے گل کاری کرتے ہیں، کورا، دبکہ اور گوٹا لگاتے ہیں، سلمی ستارے اور موتی ٹانکتے ہیں۔ شادیوں کا سیزن شروع تو ہوگیا ہے۔لیکن ان کا کام اب بھی سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں محنت کشوں کا استحصال تو پہلے ہی سے جاری ہے، ڈیزائنرز ان سے کام کروا کر دس گنا زیادہ قیمت میں بیچتے ہیں مگر انہیں ہفتے کے وہی اوسطا سات ہزار روپے ہی میسر آپاتے تھے۔اوپر سے مہنگائی کے بعد تو کام بہت ہی کم ہو کر رہ گیا ہے اورآمدنی کم ہو کر دو ڈھائی ہزار رہ گئی ہے۔کاریگروں نے بتایاکہ اس کام کی پہلے جیسی وقعت نہیں رہی نہ ہی کام میں نفاست کی طلب ہے، ہر کوئی کم دام کی تلاش اور جلدی میں ہے۔ کاریگروں کو امید ہے کہ زندگی پہلے کی طرح معمول پر آجائے تو انکی آمدنی میں بہتری آئے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes