نئی حلقہ بندیوں کے نقشے لیک ، الیکشن کمیشن کے دوافسران کو سخت سزا دیدی گئی

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر دو افسران کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔حلقہ بندیوں کے نقشے افشا کرنے پر الیکشن کمیشن کے 2 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے حکم پر معطل کئے جانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عاطف رحیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محمد سرور شامل ہیں۔ دونوں افسران کو فوری طور پر 3 ماہ کے لئے معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو اب الیکشنز اور عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی میں تین حلقے ہوں گے جبکہ پنجاب کے 141، سندھ 61، خیبرپختونخوا 39، بلوچستان 16 اور فاٹا کے 12 حلقے ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog