پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

Published on April 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

پنڈی (یو این پی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہورہا ہے۔پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران تیز بارش ہوئی جس کے باعث سیشن شیڈول ٹائم سے پہلے ختم کردیا گیا۔اس سے قبل ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں نیوزی لینڈ نے دو صفر کے خسارے میں جانے کے بعد سیریز دو، دو سے برابر کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes