سالگرہ مبارک ۔۔۔۔ عامر خان 52 سال کے ہو گئے

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

10
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی 52ویں سالگرہ منائی۔ جب کہ سالگرہ کی تقریب میں فلمی ستاروں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔بالی ووڈ میں مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے اپنی پہچان بنانے والے عامر خان  14 مارچ 1965 کو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا لیکن بطور ہیرو ان کی پہلی فلم 1988 میں ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ تھی، جس سے عامر خان کی ایک پہچان بنی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں جو مداحوں کے ذہنوں میں نقش کر گئیں۔عامر خان نے بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح اپنی مخصوص پہچان نہیں بنائی بلکہ مزاح، ایکشن، رومانس سمیت ہر موضوع پر فلم کی۔ ’’ پی کے‘‘ کے لیے نئی زبان سیکھنا، ’’دنگل‘‘ کیلیے باڈی بلڈر بننا، یا فلم ’’دنگل‘‘ کیلیے پہلے وزن بڑھانا اور پھر کم کرنا، عامر خان نے ہر کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے بھرپور محنت کی اور یہی ان کی فلموں کی کامیابی کی وجہ بھی بنی۔ ان کی بلاک بسٹر فلموں میں انداز اپنا اپنا،غلام، رنگیلا ، راجہ ہندوستانی، سرفروش، عشق، لگان، دل چاہتا ہے، منگل پانڈے، رنگ دے بسنتی، فناح، گجنی، تھری ایڈیئٹز، پی کے اور دنگل شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog