کوئٹہ میں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان اغوا

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

7
کوئٹہ(یوا ین پی)بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز عبداللہ جان کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان کو ہدایات جاری کیں کہ مغوی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔عبداللہ جان کی بازیابی کے لیے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کردیا گیا۔صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو فرقہ وارانہ کشیدگی اور شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا شکار ہے۔بلوچستان میں مختلف تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں، سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کے اغوا کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔گذشتہ برس مئی میں بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے کو مسلح افراد نے ضلع پشین سے اغوا کرلیا تھا۔اس سے قبل مئی 2014 میں بھی بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے نامعلوم مسلح افراد نے اسکول جانے والے ہندو برادری کے پانچ بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme