سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز چین پہنچ گئے

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

ریاض (یو این پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا خادم حرمین شریفین بدھ کے روز جاپان سے بیجنگ شہر پہنچے تھے اس سرکاری دورے میں شاہ سلمان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی ہے اس دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان کئی اہم تجارتی . اقتصادی اور عسکری معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی قیمت تقریبا 65 ارب ڈالر ہے شاہ سلمان کا چین کا دورہ اُن کے ایشیائی ممالک کے دورے میں پانچویں منزل ہے اس سے قبل انہوں نے جاپان کا 4 روزہ دورہ مکمل کیا تھا جہاں سعودی فرماں روا کی جاپان کے شہنشاہ کی ہیٹو سے ملاقات ہوئی اس کے علاوہ وزیراعظم شنزو ایبے کے ساتھ بھی بات چیت کا دور ہوا یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین کا ایشیا کے بڑے ممالک کا تاریخی دورہ 26 فروری کو شروع ہوا تھا دورے میں سعودی فرماں روا اب تک ملائیشیا .انڈونیشیا . برونائی اور جاپان جا چکے ہیں چین کے بعد شاہ سلمان مالدیپ اور اردن جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题