وزیراعلیٰ پنجاب کی برطانوری ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات

Published on March 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

15
پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں،شہبازشریف
لاہور (یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا عزم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی مضبوط ہے،فائنل میچ کا لاہور میں کامیاب انعقاد دہشت گردوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب شہنازشریف نے ان سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے پوری قوم یکجا ہے۔ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں ۔ پنجاب میں تعلیم ، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بہتری کیلئے برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے فائنل میچ کے دوران زبردست نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کیا ۔پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم ، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے تعاون جاری رہے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes