پاکستانی کامیڈین نسیم وکی ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا حصہ بن گئے

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

222
 ممبئی(یو این پی) معروف پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھارتی ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں شامل ہو گئے۔ پاکستان کے فنکار بھارت کی شوبز انڈسٹری کے ہرشعبے میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں جس میں اداکاری، گلوکاری اور کامیڈی شامل ہے جب کہ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے بعد اب کامیڈین بھی بھارتی چھوٹی اسکرین پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو جوائن کر لیا ہے جس کے بعد وہ جلد ہی شو میں مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں گے جب کہ شو میں ان کے ساتھ ’’بوا‘‘ کے نام سے مشہور اداکارہ اپاسانا سنگھ کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے جس میں دونوں اداکار میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے۔ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شو کی شوٹنگ میں حصہ لیا جس کے بعد دونوں اداکاروں کی شو کے لیے ریہرسل کرتے ہوئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شو میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes