گوجرانوالہ میں لڑکی نے شادی سے دو روز قبل لڑکے کو اغواء کر لیا

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments


مغوی کی سوشل میڈیا پر متعدد لڑکیوں سے دوستی تھی،نامعلوم افراد نے گھر والوں سے تاوان بھی طلب کیا ہے،پولیس
گوجرانوالہ(یو این پی)گوجرانوالہ میں اغوا کی انوکھی واردات میں لڑکی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے لڑکے کو اغوا کرلیا ۔مغوی کی دو روز بعد شادی تھی ۔ مغوی نوجوان علی حمزہ گرجاکھ کا رہائشی ہے اور ماڈل ٹاؤن میں موبائل فون فروخت کرنے کی دکان کرتا ہے ۔ علی حمزہ کو گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا ۔پولیس نے والد کی درخواست پر دو لڑکیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مغوی نوجوان کی سوشل میڈیا اور موبائل پر متعدد لڑکیوں سے دوستی تھی ۔ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حمزہ کے گھر والوں کو نامعلوم افراد نے کال کرکے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes