شبقدر حملہ ،دہشتگرد ٹرینرز کی وردی میں تھے؛کمانڈنٹ ایف سی

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

چارسدہ /پشاور(یوا ین پی) ایف سی کمانڈنٹ لیاقت علی نے کہا ہے کہ شب قدر ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد ٹرینرز کی وردی میں آئے، دہشت گردوں نے صبح سویرے حملہ کیا، سیکورٹی فورسز2منٹ کے اندراندر مددکو پہنچیں، دونوں دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ جوانوں نے بہادری کی داستانیں رقم کی ہیں۔پشاور میں کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری لیاقت علی نے شہید اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور کی نشاندہی اور اس کا مقابلہ کرنابڑی بات ہے۔یونی ویژن نیوز سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے گزشتہ 6 حملے ناکام ہوئے۔ آج بھی 2 دہشت گردوں نے مختلف مقامات سے داخل ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کاڈسپلن اوربہادری کی کوئی مثال نہیں، یہ واحد سول فورس ہے جو محدود وسائل میں کراچی سے کشمیر تک سیکورٹی فرائض انجام دے رہی ہے۔ ان کی بروقت کارروائی سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے۔انہوں نیمزید کہا کہ واقعے کے بعد فوج سمیت تمام اداروں کے لوگ پہنچ گئے۔ حملیکیوقت ٹریننگ سینٹر میں 120 افراد موجود تھے۔ اہلکاروں نے دہشت گردوں کو ٹریننگ سینٹر کے اندر آنے نہیں دیا۔ واقعے کی تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题