کراچی جیسے حالات پنجاب کے کسی شہر میں نہیں؛رانا ثناء اﷲ

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments
2
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ کراچی جیسے حالات پنجاب کے کسی شہر میں نہیں، رینجرز دہشت گردی کے خلاف جب چاہیں اور جہاں چاہیں کارروائی کر سکتی ہیں، ہمارا موقف ہے کہ امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ امن وامان کے اختیارات وفاق کو دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس بارے میں گفتگو کرتے کرتے بغیر بات کو سمجھے منفی پروپیگنڈہ کرتے چلے جاتے ہیں کہ پنجاب حکومت مزاحمت کر رہی تھی پنجاب حکومت چاہتی نہیں ہے پنجاب حکومت یہ کررہی تھی حالانکہ ہمارا یہ موقف آج بھی ہے اور اس سے پہلے بھی تھا کہ امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے کراچی میں رینجرز کو جو امن وامان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کراچی جیسے حالات لاہور یا پنجاب کے کسی شہر میں بھی نہیں ہیں لہٰذا امن وامان کی ذمہ داری پنجاب حکومت وفاقی حکومت یا وفاقی حکومت کی ایجنسی کو دینے کے حق میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر ایسے حالات نہیں ہیں رینجرز پہلے بھی ہمارے ساتھ مشترکہ آپریشنز کررہی تھی اب ان کی تعداد میں مزید اضافہ کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو اختیارات دیئے ہیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ،گرفتاریاں اور سرچ کرنے کے اختیارات رینجرز کو دیئے گئے ہیں امن اور امان کی ذمہ داری اب بھی ہم نے رینجرز کو پنجاب کے کسی حصہ میں نہیں دی۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme