پاکستانی کتنے خوش رہتے ہیں؟ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

Published on March 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

6
لاہور(یو این پی) غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والوں میں ناروے کی عوام کا پہلا نمبر ہے جبکہ ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزر لینڈ چوتھے اور فن لینڈ پانچویں نمبر پر سب سے خوش ممالک ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی نے جاری کی ہے۔ دی ورلڈ ہیپینیس نامی اس دلچسپ رپورٹ کو مرتب کرنے کیلئے دنیا کے تقریباً 150 ممالک کے مخصوص افراد نفسیاتی نوعیت کے سوال کیے جاتے ہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کتنے خوش ہیں اور اس کے پیچھے عوامل کیا ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں پاکستان کا 80 واں نمبر ہے جبکہ بھارت 122 ویں اور افغانستان 141 ویں نمبر پر ہے۔ دیگر ممالک میں امریکا 14ویں اور برطانیہ 19 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ناروے کی عوام سب سے خوش وخرم جبکہ اس کے برعکس صحارا خطے کے افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog