عقل بڑی کہ بھینس … لاہور کے اوور ہیڈ برج پر بھینسوں نے محاورہ غلط ثابت کر دیا

Published on July 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 897)      No Comments

لاہور (یو این پی) لاہور میں سڑکوں کے جال بچھائے جانے کے بعد انسان ڈسپلن کی پابندی کریں یا نہ کریں جانوروں نے ضرور نظم و ضبط کی پابندی کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھینس جسے ہمیشہ نادان جانور تصور کیا جاتا ہے06 اور اسے ”عقل بڑی کہ بھینس“ کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔اس نے انسانوں کے گزرنے کے لیے بنائے گئے اوور ہیڈبرج استعمال کرکے اپنے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو جھوٹ ثابت کر دیا۔ ذرا مذکورہ بالا تصویر ملاحظہ کیجیے۔لاہور شہر کے اردگرد بنائے گئے رنگ روڈ پر تعمیر کیے گئے اوور ہیڈبرج کو شارٹ کٹ کے عادی انسان تو استعمال نہیں کرتے البتہ بھینسیں قطار میں اسے ضرور استعمال کرتے دکھائی دیتی ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے رنگ روڈ پر بنائے گئے اوور ہیڈ برج توانسانوں کے لیے تھے مگر رنگ روڈ کے اردگرد بسنے والے انسان اپنی سادگی کی وجہ سے تو ان کا استعمال سیکھ نہیں پائےمگر گائے، بھینسوں سمیت دیگر مویشیوں نے ان کا استعمال سیکھ لیا ہے جس سے نہ صرف ان کے وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ تیزرفتار گاڑیوں سے ان کی جانیں بھی محفوظ رہتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy