مارکیٹ میں ٹماٹر کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

5
لاہور (یو این پی ) بیرون ملک سے ٹماٹر نہ آنے سے مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر گمشدہ ہو گیا ۔ اتوار بازار سے ٹماٹر غائب اور عام مارکیٹ میں من مانی قیمت پر بکنے لگا ۔ واہگہ بارڈر سے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی چیکنگ سخت ہونے سے بھارتی ٹماٹر کی آمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی اور مقامی فصل ابھی نہیں تیار ہوئی تو سندھ کے ٹماٹر نے سارا بوجھ اٹھا لیا جو مقامی مارکیٹ کی رسد پوری کرنے سے بہت کم ہے ۔ اتوار بازار میں سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو دیا گیا ۔ دکانداروں کا موقف کہ اس قیمت پر تو منڈی میں دستیاب نہیں ٹماٹر دکان پر کیسے بیچیں ۔ بس اتوار بازار سے ٹماٹر غائب ہوا ، عام مارکیٹ میں کہیں کہیں ملا اور اس کی قیمت کم از کم 150 روپے کلو تک جا پہنچی اور اس سے زیادہ پر بھی منافع خوروں نے خوب ہاتھ صاف کیا ۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق ابھی چند ہفتے مزید مہنگے ٹماٹر کا کھیل جاری رہے گا اور پنجاب کی ٹماٹر کی فصل آنے تک عوام کو ٹماٹر کے متبادل دہی پر انحصار کر لیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes