ڈرامہ ناگن کی پہلی 100 اقساط مکمل ہو گئیں

Published on October 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 881)      No Comments

اقساط مکمل کر نے پرمیری پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے،افتخار افی
اسلام آباد( یواین پی) ایچھادھاری ناگن کے موضوع پر بننے والے پاکستان کے پہلے اینیمیٹڈ ڈرامہ ناگن کی پہلی 100 اقساط مکمل کر کے چار ریکارز بنا لئے تفصیل کے مطابق پاکستان میں ایچھادھاری ناگن کے موضوع پر فلمیں تو بنتی رہیں مگر ٹی وی ڈرامہ پہلی بار بنا ھے ڈرامہ کے لکھاری افتخار افی نے بتایا کہ ناگن چار ریکارز بنائے ہیں پہلا ناگن کے موضوع پر ڈرامہ نبمر دو پہلا اینیمیٹڈ پلے تیسر ے ھفتے ایک گھنٹے کی چار اقساط چلتی ہیں چوتھا ریکا ٖڈ یہ کہ پاکستان میں پہلی بار کوئی ایک گھنٹے کا ڈرامہ اپنی 100 اقساط مکمل کرنے جارہا ہے ۔ اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر شاہ بلال ھی ہیں جبکہ پروڈیوسرز بابر جاوید اور عرفان گھانچی ہیں ۔ اس ڈرامہ کو دو یونٹ شوٹ کرتے ہیں تاکہ اقساط بروقت اون ائیر جاسکیں ۔ افتخار افی نے یواین پی کو بتایا میری پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ کاسٹ میں وجیہ دررانی اور شین ناگنوں کا کردار بہت خوبصورتی سے نبہا رھی ہیں دیگر کاسٹ میں عمران احمد ، حارب فاروق ، صائمہ سلیم، ضیا خان ، ارسلان ادریس ، ببرک شاہ ، فضا علی ، شاھان علی ، تنویر ملک ، جاناں ملک، لیلی ، عابد علی اور فلم سٹار ریشم اپنی حشر سامانیوں کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ ناگن کی بہترین ریٹنگز اور عورتوں اور بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناگن کی سو اقساط بڑھا دی گئی ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes