پشاور؛پشاورمیں گرمی بڑھتے ہی جعلی مشروبات کی فروخت شروع ہو گئی

Published on March 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

پشاور(یو این پی)پشاورمیں گرمی بڑھتے ہی جعلی مشروبات کی فروخت شروع ہو گئی ۔انتظامیہ کی جانب سے موثر کارروائی نہ کرنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی مشروبات کی فروخت شروع ہو گئی تاہم زیادہ تر غیر معیاری ،مضر صحت اور جعلی مشروبات فروخت کرنے والے سرگرم ہو گئے ہیں جو مشروبات میں شکرین اور رنگ سمیت دیگر اجزاء شامل کر کے لوگوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔چند روپوں کی خاطر انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے خلاف ابھی تک انتظامیہ کسی قسم کی موثر کارروائی نہیں کر پائی ہے جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔اندرون شہری علاقوں میں فٹ پاتھوں اور ہتھ ریڑھیوں پر بھی مشروبات فروخت کئے جارہے ہیں ۔شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy