مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یوم تکبیر کے حوالے سے پر وقار تقریب

Published on May 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

10388393_327853140702847_1709800200_n
 جدہ (بیورو چیف زکیر احمد بھٹی ) جدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ کے مقامی ہوٹل میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پر وقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف دفاعی تجزیہ نگار اور پاکستان سٹیل ملز کے سابق چئیرمین جناب لیفٹیننٹ جنرل(ر) ملک عبدالقیوم خان تھے۔ تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف اور نظامت کے فرائض پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے راہنما ملک محی الدین نے انجام دئیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا جس کی سعادت حاجی ارشد نے حاصل کی دیگر خطاب کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے نائب صدر انجینئر شہباز،معروف صحافی ملک سعید نوابی، پاکستان مسلم لیگ ن طائف کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف اور پی ایم ایل این جدہ کے صدر سیٹھ عابد شامل تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کے اور پی ایم ایل ن کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں یوم تکبیر کے حوالے سے میاں نواز شریف کےکردار کو سراہا اور کہاکہ انھوں نے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کر کےملکی دفاع کوناقابل تسخیر بنایا ور ملک پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور مسلم ممالک کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا جس کی وجہ سے اج قوم کا سر فخر سے بلند ہےاس کے علاوہ انہوں نے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سعودی حکومت ہر مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب عبدالقیوم نے ملک پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور کسی قسم کی جنگ سے گریزاں ہیں ہم اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ہماری ایٹمی طاقت کسی کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال نہیں ہو گی بلکہ یہ ملکی دفاع کے لئے استعمال ہو گی۔ ہم تمام مسلمانوں کا اتحاد چاہتے ہیں اور عالمی برادری میں پاکستان کی تنہائی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن جدہ کے دورہ کے بارے میں حا ضرین کو بتایا اور تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سکول میں شدید مالی بے ضابطگیاں ہیں اور سکول مشکلات کا شکار ہے انہوں نے یقین دلایا کہ ان تمام مسائل کو پاکستان کے اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا اور اس کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ تقریب کےآخر میں یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme