لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک پہنچ گیا

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک پہنچ گیا ، ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کتنا ہے؟ اور کیا عوام کو رواں سال لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی۔سورج نے آنکھ کیادکھائی  تو لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک جا پہنچا۔ دیہی علاقوں میں 12جب کہ شہری علاقوں کے رہائشیوں کو 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزرنا پڑے گا ۔ مارچ میں ہی بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار315 میگاواٹ تک پہنچ چکاہے۔ادھر وزیر مملکت عابد شیر علی کہتے ہیں کیاکریں ڈیمزخالی ہیں،پانی کی قلت کے باعث متبادل ذرائع سے بجلی پیداکی جارہی ہے۔وزیر مملکت برائےپانی و بجلی نے ایک بارپھر مارچ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ بھی کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes