عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیاکر رہے ہیں بلال یسین

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

22-6-2015 Minister
وہاڑی(یواین پی)صوبائی وزیر خوراک بلال یسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیا کی ہیں یہ بات انہوں نے سیکریٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب احمد جاوید قاضی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید مبشر رضا، سیکریٹری زراعت گلزار شاہ اور مشیر وزیر اعلی پنجاب وحید گل کے ہمراہ رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اے سی کامران خان، ای ڈی او زراعت مشتاق علی چودھری ، سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی وہاڑی میاں آصف خورشید،انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، چودھری محمد سرور، میاں ساجد آصف ، بھی موجود تھے صوبائی وزیر خوراک نے رمضان بازار میں انجمن تاجران کے سٹال پر موجود دال چنا کا موازنہ مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پرموجود دال چنا سے کیااور انجمن تاجران کے سٹال پر موجود دال چنا کے معیار کی تعریف کی انہوں ںے خریداروں سے رمضان بازار کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا ان کے دورے کے دوران محض دکھاوے کے طور پر تو اشیائے سستی نہیں دی جارہیں؟ جس پر خریداروں نے جواب دیا کہ وہ روزانہ خریداری کرتے ہیں وہاڑی رمضان بازار میں اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت معیاری اور سستی ہیں اور تاجران کی طرف سے رمضان بازار کے لیے مقررکردہ قیمتوں سے بھی کم نرخوں پر اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں جس پر صوبائی وزیر نے تاجران کے جذبہ کو سراہا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رمضان بازار کے بعد بھی اشیاء کی قیمتوں کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی کوشش جا ری رہے گی انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ممکن ہوا ہے کہ ہم رمضان بازاروں میں ابتدائی دنوں میں ہی قیمتوں کو کم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy