بھارت میں افریقی نسل کے باشندوں پر حملے کے الزام میں چھ افراد گرفتار

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

بھارت میں افریقی نسل کے باشندوں پر حملے کے الزام میں چھ افراد گرفتار
نئی دہلی(یو این پی)بھارت میں افریقی نسل کے باشندوں پر حملے کے الزام میں چھ افراد کوگرفتارکرلیاگیا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق علاقے گریٹر نوئیڈا میں گزشتہ شام نائیجیریا کے تین شہریوں پر مبینہ حملے کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔گریٹر نوئیڈا ریاست اترپردیش کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جہاں گزشتہ شام ایک لڑکے کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لڑکے کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی تھی اور یہ کہ افریقی باشندے وہاں منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔مشتعل بھیڑ نے کئی افریقی باشندوں کو زخمی کر دیا جبکہ نائجیریا کی ایک لڑکی کے اغوا کی بھی خبریں ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا لیکن اس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اغوا کی خبر جھوٹی ہے۔ ایسی افواہیں کشیدگی بڑھانے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ سشما سوراج نے اترپردیش کی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر لکھا ‘نوئیڈا میں افریقہ کے طالب علموں پر مبینہ حملے کے بارے میں میں نے اتر پردیش کی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog