سردی کی شدت میں اضافہ، پرانے کپڑوں ا ور لنڈا بازاروں میں رش میں اضافہ

Published on November 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

33
جڑواں شہروں کے مختلف مقامات پر لنڈے بازار کی دکانیں سج گئی ہیں جہاں خواتین بچوں اور مردوں کے کپڑوں سمیت جوتے، جرابیں، کمبل، پردے اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں
اسلام آباد (یو این پی)سردیوں میں شدت کے پیش نظر متوسط طبقہ کے افراد نے سخت موسمی اثرات سے بچنے کیلئے پرانے کپڑوں ا ور لنڈا بازاروں سے ضروری اشیاء کی تلاش شروع کر دی ہے ، غریب افراد مہنگے ترین نئے گرم کپڑے خریدنے کی اسطاعت نہ رکھنے کے باعث لنڈا بازاروں کی طرف جا رہے ہیں اور اپنی پسند کے پرانے کپڑے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جڑواں شہروں کے مختلف مقامات پر لنڈے بازار کی دکانیں سج گئی ہیں جہاں خواتین بچوں اور مردوں کے کپڑوں سمیت جوتے، جرابیں، کمبل، پردے اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔ ایک دکاندار اصغر بٹ نے بتایاکہ غریب افراد لنڈے بازار کی اشیاء کو اپنے لئے بڑی غنیمت سمجھتے ہیں اور بعض اشیاء مارکیٹ سے بھی بہتر معیار کی ہوتی ہیں جو کم قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔ خریداری کیلئے آئی ایک خاتون ثمینہ نے کہاکہ محدود گھریلو بجٹ ہونے کے باعث وہ بازار سے مہنگے کپڑے نہیں خرید سکتی، اس لئے یہاں آکر اب نسبتاً کم قیمت کے سویٹر، شالیں اور دیگر استعمال کی اشیاء خریدنا چاہتی ہے۔ اس نے مطالبہ کیا کہ متوسط طبقے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے بالخصوص لنڈے بازار کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے اور اچھی کوالٹی کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme