قوم کو خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے: عمران

Published on April 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

  تلہ گنگ (   یوا ین پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بدلنے والا ہے، آصف زرداری کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ بھی سرے محل کے معاملے پر کسی قطری کو لے آئیں، شرجیل میمن نے 5 ارب روپے کی کرپشن کی اور وہ ایسے واپس آئے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں، ڈاکٹر عاصم نے 460 ارب روپے کی کرپشن کی لیکن انہیں کھلا چھوڑ دیا گیا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے ، قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار ہے۔ امت مسلمہ میں اختلافات ختم کرانا اور پوری امت کو قریب لانا پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے۔ قوم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ ملک بدلنے والا ہے۔تلہ گنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے، کرپشن کا مطلب عوام کا پیسہ چوری کرنا ہے ، اقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے، آج قوم سمجھ بیٹھی ہے کہ قوم کا مسئلہ کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، حکمرانوں کے پیسے ، جائیدادیں اور اولادیں سب کچھ باہر ہے ، جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں وہ ملک کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے۔ شریف خاندان سے بیرون ملک پڑے ہوئے پیسے کا حساب مانگا گیا تو وہ قطری کو پکڑ کر لے آئے۔ آصف زرداری سے پوچھتے ہیں کہ سرے محل کے لیے پیسا کہاں سے آیا؟ میں تو کہتا ہوں کہ آصف زرداری صاحب آپ بھی کسی قطری شہزادے کو پکڑ لو۔پیپلز پارٹی میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کرپشن نہیں چاہتےعمران خان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے5ارب کی کرپشن کی اور جب وہ ملک میں آیا تو اسے ہار ڈالے گئے، وہ ایسے واپس آیا جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہو۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے 460 ارب روپے کی کرپشن کی جبکہ خیبر پختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ صرف 113 ارب روپے ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے ملک کا اتنا پیسہ ڈکار لیا لیکن اسے کھلا چھوڑ دیا گیا۔سعودی عرب ، ایران کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو سازش کے تحت تقسیم کیا جارہا ہے اور انہیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑایا جا رہا ہے۔ جن طاقتوں نے ایران عراق اور کویت اور عراق کو لڑایا وہی طاقتیں ایران اور سعودی عرب کو لڑانا چاہتی ہیں۔ ایران ہمارا ہمسایہ ، سعودی عرب ہمارا بھائی ہے اس لیے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ کو قریب لے کر آئیںانہوں نے کہا کہ 21 سال سے ملک کو بدلنے کی جدو جہد کی ہے ، قوم کو  خوشخبری سناتا ہوں کہ ملک بدلنے والا ہے۔ تحریک انصاف پورے ملک تک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں کئی جگہ تبدیلی لاچکے ہیں ، خیبر پختونخوا میں جزا اور سزا کا قانون آیا ہے اور وہی قانون پورے پاکستان میں لائیں گے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو ٹھیک کیا اور اس میں سے سیاسی مداخلت ختم کی ، خیبر پختونخو امیں ایماندار آئی جی لگایا اس نے پولیس کوٹھیک کیا۔ پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب میرٹ پر ٹھیک آئی جی لگے گا لیکن سندھ میں آئی جی کو صرف اس وجہ سے ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ غلط کام نہیں کر رہا تھا اور اس نے میرٹ پر بھرتیاں کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes